رمیز راجہ کو تھوڑی سی کم باتیں کرنی چاہئیں

لاہور ( ویب ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ کمنٹری کرنا ، یوٹیوب پر باتیں کرنا اور پھر ایک چیئر مین کی حیثیت سے بات کرنے میں بہت فرق ہے، اب آپ کو بھی ڈیسک کے پیچھے جا کر بات کرنی ہے، بہت ساری چیزوں پر آپ نے سر مارنا ہے،آپ کی برداشت بھی بہت اچھی ہونی چاہئے، کیونکہ اب آپ ایک چیئر مین ہیں۔

ایک انٹرویو میں پاکستان کے سابقہ مایہ ناز کرکٹر یونس خان نے کہا کہ بہت سارے تنازعات میں وہ ملوث ہیں، بہت ساری باتیں کی ہیں انہوں نے، بہت زیادہ باتیں کر رہے ہیں، میں ان کو منع کر رہا ہوں، میرا ان کو مشورہ ہے کہ اس وقت ترتیب کے ساتھ پرسکون ہو کر جو کرنا ہے وہ کریں، باتیں تھوڑی سی کم کریں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی طرف سے پاکستان کیساتھ کرکٹر سیریز منسوخ کرنے کے بعد چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کی طرف سے سخت موقف آیا ہے اور انہوں نے اسے ویسٹ بلاک کی طرف سے ایک سازش قرار دیا ہے اور بارہا یہ کہا ہے کہ اب پاکستانی کرکٹ کا قبلہ بدلا جائے گا ، ان کے اس دبنگ انداز کو کچھ کرکٹر کی طرف سے نامناسب طرز عمل سمجھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں