کورونا ویکسین کراؤ یا جیل کی ہوا کھاؤ

سکھر (پبلک نیوز) کورونا ویکسین نہ کرانے والوں کے خلاف پولیس ایکشن میں آ گئی۔ شہر کے شاپنگ سینٹرز ہوٹلوں اور شاہراہوں چھاپے۔ ویکسین نہ کرانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرفان علی سموں ایس ایس پی سکھر کے مطابق گرفتار ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیجا جائے گا۔ سندھ حکومت کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے جیل جائیں گے۔ لوگوں کے ویکسین کارڈ چیک کیے جا رہے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ آج سے چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔ ویکسین کرانے والوں کو ویکسین کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں