ایف بی آر کی اعلی افسر کے شوہر اور سیکورٹی گارڈ میں جھگڑا

کراچی (پبلک نیوز) ایف بی ار کراچی افس کے پارکنگ میں ایف بی آر کی اعلی افسر کے شوہر اور سیکورٹی گارڈ میں جھگڑا۔ گاڑی کھڑی کرنے پر گارڈ کے ساتھ تلخ کلامی، اعلی افسر کے شوہر نے اسلحہ نکال لیا۔

ایف بی آر زرائع کے مطابق ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفتر میں بنا اسٹیگر والی گاڑی کی وجہ سے معاملہ ہوا۔ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی۔ ویڈیو میں موجود شخص کہ رہا ہے کہ میں اس کو، نہین چھوڑوں گا۔ نامعلوم شخص نے ایف بی آر اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں۔ سیکورٹی انچارج نے معاملے کی شکایت چیف کمشنر کو کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سال قبل بھی ایف بی ار کی اعلی افسر کے شوہر کا لارج ٹیکس یونٹ میں اس طرح جھگڑا ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں