کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جب مثبت کیسز کی شرح چار فیصد سے بھی نیچے آ گئی ہے، کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ملک بھر میں اس وقت 4ہزار 199مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 44ہزار 172ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 1ہزار 780مریضوں میں مثبت کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، خوش آئند خبر یہ ہے کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہو کر 3.98 فیصد پر آگئی ہے۔

پاکستان بھر میں مزید 10ہزار 928مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے، پاکستان میں مجموعی طور پر 27 ہزار 524مریض کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ این سی او سی کی طرف سے عوام کو مسلسل کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں