پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 19 فروری 2021

ملک میں کورونا کی دوسری لہر بے قابو، مہلک وائرس نے مزید 40 جانیں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 527 تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 245 نئے کیس رپورٹ

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم اور سرگودھا سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں رہے، قومی شاہراہ پر حد نگاہ انتہائی کم

کراچی میں گجر نالہ پر تجاوزات کے خلاف زیروپوائنٹ نالہ سٹاپ پر آپریشن جاری ہے،آپریشن ہارڈ تجاوزات کے خلاف کیا جارہا ہے

کراچی میں شیرشاہ ڈالڈا کمپنی کے قریب ٹریفک حادثہ، حادثے میں ایک خاتون اور مرد سمیت دو افراد جاں بحق، ایک بچہ اور ایک بچی سمیت دو افراد زخمی

مریخ پر زندگی کی تلاش کا سفر، ناسا کے نئے روبوٹ پرسیورینس کی سیارے پر لینڈنگ، تصاویر جاری، کامیاب لینڈنگ کی تصدیق ہونے پر ناسا کے مشن کنٹرول میں موجود سائنسدان خوشی سے نہال

اپنا تبصرہ بھیجیں