اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی ، مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہو کر ساڑھے تین فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے، کورونا سے مزید 31 مریض انتقال کرگئے، ملک بھر میں اس وقت 4ہزار 33مریضوں کی حالت کورونا کی وجہ سے تشویشناک ہے۔
Statistics 27 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 48,732
Positive Cases: 1757
Positivity %: 3.60%
Deaths : 31
Patients on Critical Care: 4033— NCOC (@OfficialNcoc) September 27, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 48ہزار 772افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے افسوسناک طور پر 1ہزار 757مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہو کر 3.60فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 27ہزار 597اموات ہو چکی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1ہزار 765مریض کورونا سے صحت مند ہوئے ، این سی او سی کی طرف سے مسلسل عوام کو کورونا ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کی تلقین کی جا رہی ہے۔