ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور (پبلک نیوز) ملک کے جنوبی علاقوں میں آج سے وقفے وقفے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی۔ بالائی علاقوں میں اگلے چند روز کے دوران مون سون کی بارشوں میں کمی کا امکان۔ آج رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ صوبہ سندھ میں داخل ہونگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ میں 2 اکتوبر (ہفتہ) تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔ کل سےہفتہ کے دوران میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں بارش کا امکان ہے۔ ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار،ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، دادو میں بارس متوقع ہے۔

قلات، خضدار اور لسبیلہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے۔ کراچی، ٹھٹہ، بدین، دادو اور حیدر آباد میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ کل سے جمعرات کے دوران سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔ کوہلو، سبی، نصیر آباد، بارکھان، ژوب، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور بہاولپور میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔

30 ستمبر اور یکم اکتوبرکشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد میں باد برسنے کی پیشگوئی ہوئی ہے۔ شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں کچھ اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تیز بارش کے باعث کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں