وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 99.89 فیصد طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے۔70 ہزار 79 بچوں نے امتحانات دیئے۔ 69ہزار 503 طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے۔ پہلی پوزیشن دو طلبہ اور ایک طالبہ کے نام رہی۔ عمر مقصود، عزیر عرفان اور ماہین خالد نے 1098 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

نتائج کے مطابق معیزہ زاہد 1094 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اریان عتیق، ونیزہ نعیم اور شائزہ ذوالفقار نے 1093 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں