حضرت داتا گنج بخشؒ کا سالانہ عرس، کل لاہور میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے

لاہور (پبلک نیوز) حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس تقریبات جاری ہیں۔ اس مناسبت سے کل لاہور بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ضلع لاہور میں ایک دن کے لیے تمام تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ جاری کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ کل 28 ستمبر بروز منگل ضلع لاہور کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔


ڈاکٹر مراد راس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ضلع لاہور میں ایک روز کے لئے سکولوں کی بندش کا فیصلہ حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر کیا گیا۔ اس متن میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں