12

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 19 فروری 2021

غریب عوام پر مہنگائی کے تابر توڑ حملے، یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی بھی مہنگا کردیا گیا، ای سی سی نے گھی کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافے کی منظوری دے دی، گھی دو سو روپے فی کلو ہوجائے گا، ای سی سی نے بجلی کے بلز میں نیلم جہلم سرچارچ ختم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔

مہنگائی کے جھٹکے پہ جھٹکے، بجلی کی قیمتوں میں92 پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان، سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کرادی

ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے نتائج آج بھگت رہے ہیں، عمرایوب کہتے ہیں ان کی ناہلی، بدعنوانی اور کرپشن کی وجہ سے یہ سب ہوا

ڈھائی سال بعد بھی حکومت پچھلی حکومتوں کا رونا رو رہی ہے، راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں حکومت آئی ایم ایف کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہے، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی ہوتی ہے

اپوزیشن رہنما کمروں میں کچھ اورفلورپرکچھ اوربات کرتے ہیں، اسدعمر کہتے ہیں جواب ملتا ہےضروری نہیں جوہم نےغلطیاں کیں، وہ آپ بھی کریں، دوہرامعیارنہیں چل سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں