پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری۔

نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔


ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 122 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے کے اضافہ سے لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 99 روپے 51 پیسے ہو گئی۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 7روپے 5 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کے پہلے پندرہ روز کے لیے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں