ایف بی آر نے تمباکو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کر دیا

پبلک نیوز: پاکستان ٹوبیکو کمپنی جہلم سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا آغاز کیا گیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف۔ نئے سسٹم کے نفاذ سے مارکیٹ میں ٹیکس کی مہر والے سگریٹس ہی فروخت ہو سکیں گے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام سے ٹوبیکو سیکٹر کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے ٹیکس چوری سے ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں