کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعدادوشمار جاری

کراچی (پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مون سون کے پانچواں اسپیل سے اج ہونے والی بارش کے اب تک کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 39ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ناظم آباد میں 24.4، قائد آباد میں 23.8، مسرور بیس میں 22.5، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 21.5 اور فیصل بیس میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق سرجانی میں 17،نارتھ کراچی 14.6، گلشن معمار14.3، سعدی ٹاؤن میں 13.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اولڈ ائیرپورٹ13.3، اورنگی ٹاؤن 12.4، یونیورسٹی روڈ 10.7، جناح ٹرمینل 10.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں سب سے کم بارش کیماڑی میں 5.5ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں