وزیر اعظم کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح 4 اکتوبر کو کریں گے

لاہور (پبلک نیوز) کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل۔ 2021 کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان 4 اکتوبر کو کریں گے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔ کامیاب پاکستان پروگرام میں چودہ سو ارب کے قرضے 37لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے۔ کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس کے تحت مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑے گا۔ یہ غریب اور کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے ۔ کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں