نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کامیاب پالیسی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام نے کیوی ٹیم کا دورہ پاکستان ری شیڈول کرنے پر غور شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ بورڈ حکام نے دورہ پاکستان ری شیڈول کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ کیوی ٹیم 2023 سے پہلے پاکستان کے دورے پر آسکتی ہے۔ نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹو کیوی بورڈ ڈیوڈ وائٹ کی پاکستان کرکٹ بورڈ حکام سے بات چیت ہوئی۔

ڈیوڈ وائٹ نے نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 2023 سے پہلے ری شیڈول ہونے کا عندیہ دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں