ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں

لاہور (پبلک نیوز) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور حیدر علی کوپندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی اسکواڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ صہیب مقصود کا اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ میڈیکل ایڈوائس پر کیا جائے گا۔ ٹاپ آرڈر بیٹر کی لوئر بیک کا ایم آر آئی اسکین 6 اکتوبر کو کروایاگیا تھا۔

15رکنی قومی اسکواڈ

بابر اعظم، شاداب خان (نائب کپتان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی ،حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، صہیب مقصود۔

ٹریولنگ ریزرو

خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر

اسپورٹ اسٹاف

منصور رانا (ٹیم منیجر)، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ)، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) ہوں گے۔ ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ)، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ)، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ)، کرنل (ر) محمد عمران (سیکورٹی منیجر)، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی ( ٹیم مساجر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں