کورونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز ) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 28مریض جابحق ہوئے ہیں.

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1004 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 42263 ہے. ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ188562مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے تاحال 28134اموات ہو چکی ہیں. 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 43389ٹیسٹ کئے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں