’12 ربیع الاول شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا‘

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں 12 ربیع الاول کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔

12 ربیع الاول کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اسلام آباد میں 12 ربیع الاول کی تقریب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء فواد احمد چوہدری، نور الحق قادری، شفقت محمود، معاونینِ خصوصی شہباز گِل، عثمان ڈار، سینیٹر فیصل جاوید، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف، اللہ نیازی اور ڈاکٹر عطاء الرحمن نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں