پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہو کر 171 اعشاریہ 13 روپے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک پر چھائی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 661.30 پوائنٹس گر گیا۔ 100 انڈیکس 43221.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 15 کروڑ 63 لاکھ 19 ہزار 567 شیئرز کا لین دین ہوا۔ کاروبار میں 1.51 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ، بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 90 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کی کارروائیوں کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہو گیا۔

قیمت 171 روپے 04 پیسے سے بڑھ کر 171 روپے 13 پیسے ہو گئی۔ عالمی ادارے فچ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ سال امریکی ڈالر 180 روپے تک پہنچ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں