یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان۔ مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے 1090 روپے تک کا اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے تک کا اضافہ۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری۔ اطلاق فوری ہوگا۔ لٹر ڈالڈا گھی کا کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کااضافہ۔ پلانٹا کوکنگ آئل 1332روپے بڑھ کر 1795 روپے مقرر۔ یوٹیلیٹی اسٹورز من پسند کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 465 روپے تک کا اضافہ۔ من پسند 5 لٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے مقرر۔

میزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ۔ میزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھ کر 3360 روپے مقرر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں