ویسٹ انڈیز نے ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ ایک اور اچھی خبر۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی مینز ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے تین روزہ ون ڈے میچز کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے۔ تین روزہ میچز 8، 11 اور 13 نومبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔ میچز کے حوالے سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے درمیان شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر 3 دن قرنطینہ میں گزارے گی۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی ہوگا۔ ویسٹ انڈیزاور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے زمبابوے جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں