حکومت نے عوام پر پٹرول بم گر ا دیا

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے فی لٹر تک اضافہ کر دیا گیا.

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پٹرول 10 روپے 49 پیسے مہنگا،نئی قیمت137 روپے 79 پیسے فی لیٹرہوگئی، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 12 روپے 44 پیسے بڑھا دی گئی، 134 روپے 48 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا،لائٹ ڈیزل 8 روپے 84 پیسےجبکہ مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے فی لیٹرمہنگا کردیا گیا.

پٹرول مہنگا ہونے پر حکومت سخت تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن رہنماء اس اضافے کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں.

رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اوگرا کی تجویز سے بھی دوگنا پٹرول مہنگا کرنے پر وزیر اعظم خودکشی کی کوشش ہی کر لیں ، صبح اخبار میں خبر آئے کہ وزیر اعظم نے خودکشی کی ناکام کوشش کی ، عوام کو اس سے ہی سکون مل جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں