’دنیا دیکھے گی کہ ایسا 12 ربیع الاول پہلے کبھی نہیں منایا گیا‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کاماہ ربیع الاول کی مناسبت سے پیغام، کہا یہ برکتوں کا مہینہ ہے،نبی کریمﷺ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر تھے،لیڈر کی سب سے بڑی خاصیت لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے،لیڈرنفرتیں نہیں پھیلاتا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی کہ عوام بھرپور طریقے سے جشن میلادالنبی ﷺمیں شرکت کریں،رواں سال 12 ربیع الاول ایسا ہو کہ ملکی تاریخ میں پہلے نہ منایا .


اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ کی ، انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر اس دفعہ جشن عید میلادالنبی ﷺ حکومتی سطح پر بھی پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد اور پورے ملک میں حکومت بے شمار تقریبات منعقد کر رہی ہے۔عوام سے التماس ہے کہ آئیں سب ملکر عشرہ رحمۃاللعالمین منائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں