انٹربینک میں ڈالر 173 روپے کا ہوگیا

کراچی(پبلک نیوز)‌روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے. انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے.

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح اور روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا، ایک دن میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 2 پیسے مہنگا ہوا. انٹر بینک میں ڈالر 173 روپے 20 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے. یاد رہے کہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 171.18 روپے پر بند ہوا تھا. معاشی تجزیہ کاروں نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو پاکستانی معیشت کیلئے منفی پیشرفت قرار دیا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے مشورے پر شوکت ترین کی تعیناتی کی ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا. شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیو مقرر کیا گیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹنے کےبعد شوکت ترین اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ایکنک سمیت دیگر کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکتے جب کہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھی انہیں وزیراعظم کی خصوصی اجازت درکار ہوگی۔آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا رکن (MNA) منتخب ہوئے بغیر وزیر خزانہ صرف 6 ماہ تک رہ سکتا ہے اس وجہ سےشوکت ترین کو عہدہ چھوڑنا پڑا.

اس سے قبل ایک بیان میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں، انشاءاللہ کامیاب ہوں گے، پاکستان میں تاثر دیا جا رہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوگئے جو غلط ہے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بینکس ہمیشہ ڈومور کا ہی مطالبہ کرتا ہے لیکن ہم نے مگر اپنی ریڈ لائن پار نہیں کرنی، قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں