انٹربینک میں ڈالر 174 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

کراچی ‌(پبلک نیوز)‌ ڈالر کی اونچی اڑان جاری، انٹربینک میں ڈالر 34 پیسے مزید مہنگا ہوگیا.

انٹربینک میں ڈالر 174 روپے سے بھی تجاوز کرگیا . ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 174 روپے 30 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے.

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے. مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کم ہوگئے. 100 انڈیکس 45 ہزار 185 کی سطح پر پہنچ گیا ۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے باعث مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں