پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 22 اکتوبر2021

کورونا وائرس سے 16 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 28 ہزار 344 ہوگئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 567 نئے کیس رپورٹ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چار چار فیصد ریکارڈ ہوئی، ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 393 ہوگئی۔

پنجاب حکومت نےگھرگھرکورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، مہم 25 اکتوبر سے شروع ہوکر 12 نومبر تک جاری رہے گی، مقصد 100 فیصد افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے۔

پی ڈی ایم آج ملک بھر میں نمازجمعہ کےبعداحتجاجی مظاہرےکرےگی، کراچی، لاہور،سرگودھا، پشاور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کا شیڈول جاری، مولانا فضل الرحمان کراچی میں مہنگائی کے خلاف مارچ کی قیادت کریں گے، لاہورمیں ن لیگ سڑکوں پرطاقت کامظاہرہ کرے گی۔

فیٹف کاپاکستان کوگرےلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ،فیٹف کےمطابق پاکستان نےمنی لانڈرنگ کوروکنے کے لیے اچھے اقدامات کیے،استغاثہ اورقانون سازی میں مزیدکام کی ضرورت ہے،کہا اقوام متحدہ کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے افرادکے خلاف کارروائی کی جائے،ترکی،اردن اور مالے کو بھی گرےلسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے فیٹف کی7میں سے4 نکات پر عمل کر لیا،باقی 3 نکات پر بھی مقررہ مدت تک عمل کر لیں گے،فیٹف کااگلاجائزہ اجلاس فروری 2022 میں ہوگا،پاکستان فیٹف ایکشن پلانز کے حوالے سے تمام امور پر عملدرآمد کیلئے کوشاں ہے۔

افغانستان کو تنہا نہ کیاجائے،پاکستان ایسانہیں ہونے دے گا،وزیرخارجہ کی کابل سےواپسی پرمیڈیابریفنگ،کہا پاکستان سمیت کسی ملک نے افغان حکومت کو تسلیم نہیں کیا،طالبان چین، روس اورایران میں بات چیت خوش آئند، طالبان نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، کہا بھارت نے نیشنل سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، مناسب وقت میں فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں