پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،22 اکتوبر 2021

فیٹف کاپاکستان کوگرےلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ،فیٹف کےمطابق پاکستان نےمنی لانڈرنگ کوروکنے کے لیے اچھے اقدامات کیے،استغاثہ اورقانون سازی میں مزیدکام کی ضرورت ہے،کہا اقوام متحدہ کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے افرادکے خلاف کارروائی کی جائے،ترکی،اردن اور مالے کو بھی گرےلسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورےکےلیےلاہورروانہ، صوبے کےترقیاتی کام اور مختلف منصوبوں بارے بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم کو مہنگائی میں کمی سے متعلق اقدامات اور احتجاجی مظاہروں بارے آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان سے گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراء ملاقاتیں کریں گے۔

اپوزیشن کا احتجاج خودنمائی کے سوا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں حکومت کو عام آدمی کے مسائل کا پورا ادراک ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جارہا ہے، اپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں منفی سیاست کررہی ہے، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، اپوزیشن کا موجودہ حالات میں رویہ ملکی مفاد کے منافی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے فیٹف کی7میں سے4 نکات پر عمل کر لیا،باقی 3 نکات پر بھی مقررہ مدت تک عمل کر لیں گے،فیٹف کااگلاجائزہ اجلاس فروری 2022 میں ہوگا،پاکستان فیٹف ایکشن پلانز کے حوالے سے تمام امور پر عملدرآمد کیلئے کوشاں ہے۔

کورونا وائرس سے 16 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 28 ہزار 344 ہوگئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 567 نئے کیس رپورٹ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ چار چار فیصد ریکارڈ ہوئی، ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 393 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں