پیپلز پارٹی کا مہنگائی کیخلاف 29 اکتوبر احتجاج کا اعلان

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف 29 اکتوبر کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا کردیا۔ پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف 29 اکتوبر کو نماز جمہ بعد سندھ کے تمام اضلاع میں احتجاج کرے گی۔

نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ کے ہر ضلع کے احتجاج میں پارٹی کے ہزاروں کارکنان ، پارٹی عہدیداروں سمیت ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز شرکت کرینگے۔ تبدیلی کا جنازہ نکلنے والہ ہے اور اس یزیدی وفاقی حکومت سے جلد نجات حاصل کرینگے۔ پی ڈی ایم اگر پیپلز پارٹی کی تجویز پر عمل کرے تو پہلے مرحلے میں پنجاب اور دوسرے مرحلے میں وفاق میں عمران خان کی حکومت کو گھر بھیج سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس حکومت سے جان چھڑانے میں سنجیدہ ہے تو ن لیگ اب پنجاب میں عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے۔ بلوچستان کے بعد پنجاب میں عثمان بزدار کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ھٹانے کے لئے راستہ ھموار ہوچکا ہے۔ ن لیگ اگر پنجاب اسمبلی میں عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرے تو پنجاب کے بعد وفاق میں اپوزیشن کی قوت سے عمران خان کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے گھر بھیجا جا سکتا ہے۔

مھنگائی کے خلاف احتجاج نتیجہ خیز ثابت ہوگا اور ملک کے کونے کونے سے یزید کی سرکار کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔ عوام نے جس طرح ماضی میں ایوب خان اور اس کی مھنگائی کے خلاف تحریک چلائی اب اسی طرح عمران خان کی حکومت اور مھنگائی کے خلاف تحریک کے لئے باھر نکل چکے ہیں۔ آئندہ انتخابات کے بعد ملک میں پیپلز پارٹی کی جمھوری حکومت ہوگی۔

وفاقی حکومت کے رویوں نے پارلیمنٹ کے ماحول کو بھی خراب کردیا ہے جس وجہ سے پارلیمنٹ میں عوام کی بھتری کے لئے کوئی قانونسازی نہیں کی جا رہی۔ پیٹرول ادویات، بجلی گئس اور روز مرہ کی اشیاء مھنگی کرکے عوام کو زندہ قبر میں ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ عمران خان کی حکومت عوام کے لئے عذاب بن چکی ہے۔ عوام دشمن حکومت کے پاس مھنگائی کے خاتمے کے لئے کوئی ویزن نہیں ہے۔ جب تک ملک میں عمران خان اور عین کی حکمرانی رہے گی ملک کی بنیادیں بھی کمزور ہونگی۔

وزیراعظم صاحب جب ملک میں مھنگائی بڑھے تو عوام اب یہ سمجھ رہی ہے کے ھمارے حکمران چور ہیں۔ عمران خان اس ملک اور عوام کی جان چھوڑیں اب عوام اس حکومت کو اقتدار میں مزید برداشت نہیں کرنا چاھتی۔ عمران خان استعیفا دیں اور عوام کو بھتر فیصلہ کرنے کا موقعہ دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں