کورونا کی لہر مزید 11 جانیں لے گئی

لاہور (پبلک نیوز) ملک میں کورونا کے وارجاری ہیں۔ چوتھی لہر مزید 11 جانیں لے گئی۔ 567 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ دو صفر فیصد رہی۔ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 852 رہ گئی، ایک ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46918 ٹیسٹ کیے گئے، 567 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ دو صفر فیصد رہی، مجموعی کیسز 12 لاکھ 76 ہزار 240 تک جا پہنچے ہیں۔

مہلک وبا ایک روز میں مزید 11 زندگیاں نگل گئی، اموات کی تعداد 28 ہزار 518 ہو گئی، اس وقت ملک بھر میں 22 ہزار 852 مریض کووڈ کے باعث اسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں، ایک ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ روز 445 افراد صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد اب تک اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 24 ہزار 870 ہو گئی۔ ملک بھر میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ اب تک 4 کروڑ 32 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں