نوشہرہ (پبلک نیوز) پرویز خٹک اور لیاقت خٹک کے درمیان اختلافات میں شدت، نوشہرہ کا میدان گرم ہوگیا جلسے جلوس اور پریس کانفرنسیں شروع، اختلافات میں لیاقت خان خٹک کی وزارت بھی قربان۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت خان خٹک کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے گاؤں مانکی شریف میں چچا کو مقابلہ کے جلسے کا چیلنج دے دیا۔ احد خان کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں کون بڑا جلسہ کرسکتاہے کارکن اور عوام کس کے پاس ہیں۔ ہم غرور کرنے والوں کا تکبر تھوڑ دیتے ہیں یرغمال سیاست آزاد کرنا چاہتے ہیں۔
پی کے 63 کے ضمنی الیکشن میں لیاقت خان اور احد خان نے پرویز خٹک محالف امیدوار کو سپورٹ کیا جو کامیاب بھی ہوئے۔ آج لیاقت خان خٹک ایک اہم اور پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔