پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 22فروری 2021

سینیٹ الیکشن:پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑوکےکاغذات نامزدگی مسترد، الیکشن ٹربیونل نےالیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا، ٹھیکیدارکوتسلیم کیا توکل سینیٹ ٹھیکیداروں سے بھرجائے گا،وکیل

پرویزرشیدکےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت، عدالت نے پنجاب ہاؤس کے متعلقہ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، فریقین کومکمل ریکارڈ لےکرپیش ہونے کی ہدایت، سماعت کل تک ملتوی

پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کی مشکلات میں اضافہ، فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظورہونے کے خلاف درخواست پر جواب طلب

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست غیر معمولی اہمیت اختیار کرگئی، یوسف رضا گیلانی کا جہانگیر ترین سے رابطہ، یوسف رضا گیلانی نے جہانگیر ترین سےتعاون مانگ لیا، ذرائع

جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا اور پی ٹی آئی کے وفاقی وزراء کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پی ٹی آئی کے اسد عمر اور جی ڈی اے ارباب غلام رحیم نے ایم کیو ایم کی داستان سنا دی، ایم کیو ایم والوں کی نیت پر شک ہے، ایم کیو ایم والوں کا ایک مالک نہیں ہے، اسد عمر کی ملاقات کے دوران گفتگو

کراچی میں حلیم عادل شیخ کو گزشتہ شب جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا، حلیم عادل شیخ کو ٹانگ میں راڈ لگی ہوئی تھی، جسم کے دیگر اعضاء پر بھی چوٹیں آئی ہیں، رات دیر گئے جناح اسپتال کے آرتھوپیڈک کے سربراہ اے آر جمالی این آئی سی وی ڈی چیک اپ کےلئے پہنچے تھے۔ فواد چودھری کا حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں