سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کےلیے صدارتی ریفرنس پر سماعت، رضا ربانی نے دلائل دیئے پارٹی امیدوار کو ووٹ نہ دینے پر نااہلی نہیں ہوتی، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے جیت ہمیشہ انصاف کی ہوتی ہے۔ رضا ربانی نے جواب دیا انصاف ملنے تک رکن اسمبلی خودکشی کر چکا ہو گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن لڑنے والے کو مضبوط اعصاب کا مالک ہونا چاہیے
مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے امیدوار ہیں، انشاءاللہ کامیاب ہوں گے، جب سے اعلان ہواہے، حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے، یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں جو فتح ہو گی وہ جمہوری قوتوں کی ہو گی، بظاہر نظر آرہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر نیوٹرل ہے۔
ہم اپنے موقف پر مضبوطی سے کھڑے ہوئے ہیں، اپوزیشن ووٹ بیچنے کی روایت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی نے خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں، بولیاں لگ رہی ہیں، شبلی فراز کی گرج برس
سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر کیس کی سماعت، مرتضی جاوید عباسی کا ویڈیو کی ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ
جسٹس قاضی فائزعیسی نظرثانی کیس میں بینچ کی تشکیل کا فیصلہ سنادیا گیا، عدالت نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا، جسٹس منظوراحمد ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا
پہلےبھی پی ٹی آئی کاحصہ تھا، اب بھی پی ٹی آئی میں ہوں، یوسف رضا گیلانی سے رابطہ کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، جہانگیرترین کی یوسف رضا گیلانی سے رابطوں کی تردید
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، بجلی، گیس اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر بحث ہوگی
پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالاجائے گا کہ نہیں؟ فیصلہ آج سے شروع ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں ہوگا
شمالی وزیرستان:2مختلف واقعات میں 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 افراد کو اغواء کرلیا گیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری
پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، اسلام آباد یونائٹڈ نے ملتان سلطانز کو، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرادیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آج شام 7 بجے مدمقابل ہوں گے