18

سینیٹ الیکشن: جہانگیر ترین کی یوسف رضا گیلانی سے رابطہ کی تردید

پبلک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلام آباد سیٹ پر سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سے رابطہ کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ان کا اپنے وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی سے رابطہ یا ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تحریک انصاف کے لیے میں نے ہمیشہ دل و جان سے محنت کی ہے۔ میں کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا۔ آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست غیر معمولی اہمیت کے پیش نظر مختلف ذرائع دعویٰ کر رہے تھے کہ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں انھوں نے سینیٹ الیکشن کے لیے جہانگیر ترین سے تعاون مانگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں