”مجھے نظر آرہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہے “

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جو فتح ہو گی وہ جمہوری قوتوں کی ہو گی، بظاہر نظر آرہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر نیوٹرل ہے۔ میرا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا ہے نہ ملاقات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت بھی تعلقات کی بنیاد پر بھی ووٹ پڑے اور اب بھی اسی پرفارمینس پر ووٹ ملیں گے۔ ن لیگ نے مجھے ووٹ دے کر وزیراعظم بنایا تھا اور اب بھی ن لیگ حمایت کر رہی ہے۔

سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے نظر آرہا ہے اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہے۔ ماضی کی بات چھوڑیں اب حال اور مستقبل کو دیکھیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میرا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا ہے نہ ملاقات ہوئی ہے مگر وہ میرے رشتہ دار ہیں کہنے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ جہانگیرترین نے بھی یوسف رضا گیلانی سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے پہلے بھی پی ٹی آئی کاحصہ تھا، اب بھی پی ٹی آئی میں ہوں، یوسف رضا گیلانی سے رابطہ کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں