کنگز، گلیڈی ایٹرز کانمائشی میچ گوادر اسٹیڈیم میں ہو گا

گوادر(پبلک نیوز) پی سی بی نےگوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز اور کراچی کنگز کے مابین میچ کرانے کا اعلان کر دیا۔ اس خبر کا دعویٰ گلوکار فخر عالم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا ، انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلے کا انعقاد پی ایس ایل کے فوراً بعد ہوگا۔

گلوکار فخر عالم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان گوادر اسٹیڈیم میں میچ کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں۔ جنہوں نے گوادر کی پروموشن میں اتنا بڑا قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ بلوچستان ترقی پسند آدمی ہیں وہ اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں