غیرملکی سرمایہ کاری 1 ماہ میں 12 فیصد گھٹ گئی

کراچی (پبلک نیوز) جنوری 2021 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری جنوری 2020 کے مقابلے 12 فیصد گھٹ گئی۔ جنوری 2021 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 19کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہی۔ 7 ماہ میں چائنا سے 40 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال 7 ماہ میں پاور سیکٹر میں 47کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ 7 ماہ میں تیل و گیس کی تلاش میں 13کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ رواں مالی سال 7 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 27 فیصد کمی ہوئی۔

اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال 7 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 1 ارب 14 کروڑ ڈالر رہی۔ رواں مالی سال 7 ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے 23کروڑ 40 لاکھ ڈالر نکالے گئے۔ 7 ماہ میں ٹی بلز اور بانڈز مارکیٹ سے 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا انخلا ہوا۔ روان مالی سال 7 ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 75کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں