معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں۔ عوام ان کو نظر انداز کرتے ہوئے ویکسین لازمی طور پر لگوائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی ہے۔ یہ ویکسین بطور ڈاکٹر میں نے لگوائی ہے۔ ایکساترا زینیکا کی ڈوزز مارچ کے پہلے ہفتے آنا شروع ہوجائیں گی۔ جون سے پہلے سترہ ملین ڈوزز آجائیں گی۔ اگر آپ جنرل ورکر ہیں تو ہم نے ویب سائٹ دے دی ہے اس ہر رجسٹریشن کرائیں۔
معاون خصوصی صحت نے کہا کہ پہلے ہم نے پینسٹھ سال کے شہریوں کی رجسٹریشن شروع کی۔ پرسو ہم نے 60 سال سے بھی اوپر شہریوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ تمام ویکسین کا سنجیدہ اثرات سے بچاؤ 90 فیصد ہے۔ سائنوفارم کا لائسنس 60 سال کے شہریوں تک تھا۔ کورونا میں میڈیا کا کردار مثالی رہا۔ ویکسین کے لئے ہم نے ہیلتھ ورکرز کو ترجیح دی۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ رپورٹرز کو بھی جلد ویکسین لگائیں گے۔ موجودہ ویکسین سینٹرز میں ابھی زیادہ بوجھ نہیں ہے۔ ویکسین سینٹرز میں آسانی سے اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ویکسین لگانے کا سارا پلان تیار ہے۔