ویب ڈیسک: معروف کامیڈی اسٹار کپل شرما کی وائرل ہونے والی تصاویر نے انکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک شخص وہیل چیئر پر لے جا رہا ہے جبکہ کپل شرما نے ماسک پہن رکھا ہے۔
'Ullu…': Wheelchair-Bound Kapil Sharma Loses His Calm At Paparazzi At Mumbai Airport
VIDEO Inside!#KapilSharma https://t.co/FMFaOcIetn
— ABP News (@ABPNews) February 22, 2021
اس دوران کپل شرما نے تصاویر بنانے والے کیمرہ مین کو جھاڑ بھی پلائی۔ کپل شرما کی حالیہ تصاویر نے انکے مداحوں کو پریشان کر دیا ہے لیکن ابھی تک کامیڈی سٹار کی جانب سے اپنی صحت کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے کپل شرما کا شو ’دی کپل شرما شو‘ بھی آف ایئر ہو گیا ہے جس کی وجہ انہوں نے ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔