ایران: خواتین کارٹون کرداروں کیلئے بھی حجاب لازم

ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ کارٹون کرداروں میں نظر آنے والی خواتین کے لیے بھی باحجاب ہونا لازمی ہے۔

رپورٹس کے مطابق علی خامنہ ای ٹیلی گرام پر مختلف سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ اس دوران ایک سوال کا جوان دیتے ہوئے انہوں نے کہا ایسی تصوراتی صورتحال میں حجاب پہننا لازم تو نہیں ہے، لیکن حجاب نہ پہننے کے مضمرات سے بچنے کے لیے ایسا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں خواتین کے لیے لازم ہے کہ وہ سر کو حجاب سے ڈھانپیں۔ اس حکم پر عملدرآمد کرانے کے لیے ایران میں قانون نافذ کرنے والے ادارے باقاعدہ گشت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایران میں ایک خاتون کو بغیر حجاب سائیکل چلانے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں