سربراہ پاک فوج سے قطر کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

راولپنڈی (پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے خصوصی ایلچی کی ملاقات، آرمی چیف اور قطری ایلچی ڈاکٹر مطلق بن ماجد القہطانی کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ آرمی چیف اور قطری ایلچی نے باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغان مفاہمتی عمل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری ایلچی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ اب پائیدار شراکت داری میں بدل چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں