12

گلیڈی ایٹرز کی ایک نہ چلی، قلندروں نے میدان مار لیا

کراچی(پبلک نیوز) پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 

اہم میچ میں لاہور کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے  نقصان  پر 178 رنز سکور کیے۔ کوئٹہ کی جانب سے کپتان سرفراز نے 40 جبکہ کرس گیل نے 60 رنز سکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 اعشاریہ 2 اوورز پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ نے 73 جبکہ فخر زمان نے 82 رنز سکور کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں