تیسرا ٹی ٹونٹی: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف

ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج شیر بنگلا سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلا دیش نے آخری میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان یہ سیریز دو میچز جیت کر اپنے نام کرچکا ہے۔

بنگلا دیش کے کپتان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم بنگالی بلے باز پاکستانی بائولرز کا سامنا اچھے طریقے سے نہ کر سکے. نوجوان فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی آج اپنا ٹی ٹونٹی ڈیبیو کر رہے ہیں. انہوں‌نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر وکٹ لے کر سب سے داد وصول کی.

بائولر عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلا دیش کی جانب سے محؐد نعیم سب سے کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے پچاس گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں شمیم حسین 22 جبکہ عاطف حسین 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

خیال رہے کہ شعیب ملک، فخر زمان، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ آج کے میچ میں سرفراز احمد، عثمان قادر اور افتخار احمد بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے میزبان بنگلا دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے 128 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں