انسداد سموگ آگاہی کیلئے تعلیمی اداروں کے بچے ایل ڈبلیو ایم سی مشن کا حصہ

لاہور (پبلک نیوز) انسداد سموگ آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں کے بچے بھی ایل ڈبلیو ایم سی مشن کا حصہ۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایات پر بادشاہی مسجد میں سموگ کے متعلق عوامی آگاہی واک میں بچوں نے بھی حصہ لیا۔

دہلی گیٹ آگاہی واک میں مارکیٹس کے سربراہان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھرپور شرکت کی۔ کمیونٹی موبلائزیشن ونگ سوشل موبلائزرز، سینٹری ورکرز اور نجی تعلیمی ادارے کے بچوں کی کثیر تعداد نے واک میں شرکت کی۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق بادشاہی مسجد میں آنے والوں سیاحوں کو براہ راست سموگ کے چھٹکارے کے لیے صفائی کی ضرورت پر پیغامات دیے گیے۔ ایل ڈبلیو ایم سی عوامی آگاہی کے لیے روزانہ شہر میں آگاہی کیمپس اور واک کا اہتمام کررہا ہے۔ فصلوں اور مختلف اشیا ء کو جلانے سے اٹھنے والا دھواں ما حول میں آلودگی کی وجہ بنتا ہے۔

سی ای او رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور سموگ کے خاتمے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔ عوام کے تعاون سے ہی سموگ جیسے عناصر اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں