لاہور: سموگ کے باعث اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی آلودگی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ایکشن لے لیا۔

پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی آلودگی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے لاہور کے سکولز، کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں تین روز بند رہیں گے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق لاہور میں ہفتہ، اتوار اور سوموار کو سکول بند رہیں، ستائیس نومبر سے پندرہ جنوری تک نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد رہے گا. اس کے علاوہ لاہور کے تمام نجی دفاتر ہفتے میں تین روز بند رہیں گے.

/p>
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں فضائی آلودگی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، آلودگی کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، سموگ کو آفت قرار دینے کے بعد سدباب کی اقدامات کی ضرورت ہے. پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے سموگ کے حوالے سے سکولزبند کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں.صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز اسموگُ کے تدارک اور قابو پانے کےلیے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں اوقات کار پہلے ہی تبدیل کردئیے ہیں. حکومت سکولز بند کرنے کی بجائے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی سموگ سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر بگڑنے پر سکولز کو بند کرنے کی بجائے لازم ماسک اور اوقات کار محدود کرنےکی تجاویز دی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا آوٹ ڈوراسمبلی اورتمام ترسپورٹس سرگرمیاں 4ہفتوں کے لیےختم کردی ہیں۔ تجاویزمیں مطالبہ کیا کہ حکومت دھویں دار انڈسٹری اور یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگائے، کٹائی کے بعد فصلوں کو آگ لگانے کا عمل فوری بند کیا جائے۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان غیر ضروری اشیا لانے والے تمام ٹرکوں کی آمدو رفت پر پابندی عائد کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں