11

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے، 23 فروری 2021

زرداری گیلانی کو دوسرا سنجرانی بنانا چاہتے ہیں، آصف زرداری کا ”سنجرانی فارمولہ“ چلا ہوا کارتوس ہے جو دوبارہ نہیں چل سکتا، حافظ حسین احمد نے تنقیدی نشتر چلا دیئے

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان بارے رپورٹ پیش، ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے پاکستان بارے رپورٹ پیش کی گئی، پاکستان نے 27 نکات پر عملدرآمد رپورٹ ایشیا پیسفک گروپ کو ارسال کی تھی، ذرائع وزارت خزانہ

سابق وزیراعلی سندھ اورپی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے حلیم عادل شیخ کو سولو فلائٹ قرار دے دیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بآسانی نو وکٹوں سے ہرا دیا۔ لاہورقلندرز نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت 179 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔فخر زمان 82 اور محمد حفیظ 73 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے

دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو موسم سرما میں سر کرنے کی مہم کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے باہمت کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے نے والد کی آخری ویڈیو جاری کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں