13

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید41 جابحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 658 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہو گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں مزید 1050 افراد میں کورونا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جبکہ ایکٹیو کیسسز کی تعداد24483 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33978 ٹیسٹ کئے گئے۔

  این سی او سی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ابھی تک 12658 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں