اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔ وزیر اعظم کی آمد پر انکا شاندار استقبال کیا گیا اور توپوں کی سلامی دی گئی. وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری ہیں۔
Prime Minister @ImranKhanPTI along with the delegation was welcomed by his Sri Lankan counterpart @PresRajapaksa and dignitaries at the Bandaranaike International Airport. The Prime Minister inspected Guard of Honour on his arrival.#PMIKinSriLanka pic.twitter.com/BnCsdYOOUn
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) February 23, 2021
منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔
دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔