حسن علی کا ریکارڈ عظیم بائولرز کے برابر

چٹاگانگ: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر نے ایک ایسا انوکھا ریکارڈ بنایا ہے جس نے انھیں دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی صف میں شامل کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کے تیز گیند باز حسن علی ایک سال کے عرصے میں ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بائولر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ عمران خان نے 1982ء اور وقار یونس نے 1990ء میں سرانجام دیا تھا۔

خیال رہے کہ وقار یونس 1993ء میں بھی اپنا یہ ریکارڈ دہرا چکے ہیں۔ وہ قومی ٹیم کے ایسے واحد فاسٹ بائولر ہیں جو صرف ایک سال میں چھ بار 5 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 1993ء کے بعد سے 2021ء ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے فاسٹ بائولرز کیلئے بہترین رہا جس میں پاکستانی کھلاڑی ان اب تک 95 وکٹیں اڑا چکے ہیں۔ اس سے قبل 1993ء میں پاکستانی بائولرز نے ایک سال میں 99 وکٹیں لی تھیں۔

حسن علی نے یہ ریکارڈ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سرانجام دیا۔

انہوں نے انتہائی شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ان میں عبادت حسین، ابوجاوید، یاسر علی، لٹن داس، یاسر علی اور شادمان اسلام شامل ہیں۔

قومی گیند بار حسن علی کی شاندار گیند بازی کی بدولت بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 330 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں