پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،29نومبر 2021

الیکشن کمیشن نے این اے 133 الیکشن میں مبینہ ووٹ خریداری کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے ڈی سی لاہور،آئی جی پولیس پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا

این اے 133 کے ضمنی انتخابات کے لیے مبینہ طور پر ووٹوں کی خریداری جاری ہے۔ ن لیگ نے پیپلزپارٹی اور پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی مبینہ ویڈیو جاری کر دی

برطانیہ میں جاری طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے، اسکاٹ لینڈ میں طوفان سے تقریباً 80 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے، برطانیہ میں گاڑی پر درخت گرنے سے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ عوام کی غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا خطرہ، پاکستان نے ہانگ کانگ اور6 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، 7 مالک کیٹیگری سی میں شامل، ان ممالک سے مسافروں کی براہ راست اوربالواسطہ آمد پرفوری پابندی ہوگی

دو بچوں کی ماں اپنے شوہر کے ہاتھوں قتل۔ تھانہ بی سیکشن دادو مرکپور محلہ قادر سٹی میں شوہر نے اپنی بیوی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں