ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری

لاہور (پبلک نیوز) وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری۔ نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وزرات خزانہ کے مطابق برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات، ترسیلات زر،برآمدات، اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر 11.9 فیصد اضافے سے 10.6 ارب ڈالر ریکارڈکی گئیں۔ ملکی برآمدات 32.2فیصد اضافے سے 9.7ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

ملکی درآمدات 66.3فیصد اضافے سے 23.5ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 13.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 5.1 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا4.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔


رپورٹ کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4فیصد کمی سے 662.1 ملین ڈالر رہی۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 60.1 فیصد کی کمی ہوئی۔ زرمبادلہ ذخائر 23 نومبر تک 22 ارب 98 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے۔ ڈالر کی شرح تبادلہ 174.30روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ 4 ماہ میں ٹیکس ریونیو 36.8 فیصد اضافے سے 1843ارب روپے رہا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی میں نان ٹیکس آمدنی 27.4 فیصد کمی سے 249ارب رہی۔ 4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 392.7ارب روپے منظورکئے گئے۔ 3 ستمبر تک میں مالیاتی خسارہ بڑھ کر 438 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ زرعی قرضے 6.5 فیصد اضافے سے 381.3ارب روپے کی سطح پررہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 9.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جولائی تا اکتوبر مہنگائی کی سالانہ شرح 8.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی تا ستمبر میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں